اسلام آباد،(اپنے سٹاف رپورٹرسے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نیمالی سال 2024-25 کے لیے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے تجویز کی گئی ہے۔ نیز فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں10 یعنی کہ 179.17 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ پچھلے سالوں کے روپے کے شارٹ فال کا مالی اثر ایس این جی پی ایل کے دعوے کے مطابق862،612 ملین فی پٹیشن جبکہ اوگرا کے حساب سے 580,585 ملین روپے بنتا ہے ، جو کہ ایک مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا ہے لہذا ،اسے اس فیصلہ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
اوگرا نے مالی سال 2024-25 کے لییسوئی کمپنیوں کی تخمینی ریونیو کی ضروریات کا تعین کر دیا
May 21, 2024