وسطی اورجنوبی علاقوں میں  موسم شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)سندھ اور پنجاب میں 21سے 23مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ اور 23سے 27مئی کے دوران 6سے 8ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21سے 27مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پاراچنار 8، کالام 2، گلگت بلتستان میں بگروٹ 4، گلگت 3، بونجی اورہنزہ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48،بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو، موہنجو دہڑو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد 47،سکرنڈ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، جھنگ، خانیوال اور لاڑکانہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا

ای پیپر دی نیشن