اسلام آباد(خبرنگار)میر بہروز ریکی صدر آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن کی وفد کے ہمراہ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی راجہ نوید اختر ستی ، سردار ندیم حیات ، سید عباس شاہ ، راجہ ناصر جمال ، عبدالواجد اور دیگر وفد میں شامل تھے قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے معدنیات کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور اس شعبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ملک کی ترقی کیلئے معدنیات کا شعبہ ناگزیر ہے بلوچستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے ہے اللہ نے صوبہ بلوچستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے صوبے میں امن وامان ہو گا تو سرمایہ کاری کو فروغ ملے گاامن وامان کے لئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ملک کو درپیش مسائل کا سیاسی حل نکالنا چاہئے معدنیات کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے قائمقام چیئرمین سینیٹ نے وفد سے تجاویز طلب کیں
سیدال خان سے مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے وفد کی ملاقات
May 21, 2024