مزید مہنگی بجلی حکومت پر مہنگی  پڑے گی، اکبر ایس بابر

May 21, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ مزید مہنگی بجلی حکومت پر مہنگی پڑے گی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھریلو سولر بجلی پر مجوزہ ٹیکس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت نے آزاد کشمیر کے حالیہ فسادات سے کچھ نہیں سیکھا اکبر ایس بابر نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، مفت بجلی کی فراہمی پر پابندی، ٹرانسمیشن losses میں کمی، اور "سویٹ ہارٹ" IPP ڈیلز پر بین الاقوامی قوانین کے تحت نظرثانی بہتر حکمت عملی ہو گی ورنہ مزید مہنگی بجلی حکومت پر مہنگی پڑے گی۔

مزیدخبریں