تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

May 21, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے مرکزی نائب صدر مخدوم سید فرزند علی شاہ، صوبائی ناظم الامور علامہ مقصود رضا عابد کی سربراہی میں 12رکنی وفد کی صوبہ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملت جعفریہ کودرپیش مسائل کے حوالے گورنرہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پرگورنرسردارسیلم حیدرنے کہاکہ بانیانِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح و علامہ محمد اقبال اور قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے تصورات کی روشنی میں تمام مسالک و مکاتب اور پاکستان کے ہر باسی کو اس کے حقوق کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، مسالک کے مابین وحدت و اخوت کے فروغ کیلئے تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ملک قاسم ادریس بھی موجود تھے، تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے وفد میں علامہ حافظ کرار، عقیل احمد اعوان، ذوالفقار نقوی، تبیان زیدی، چوہدری اکرم طاہر اور کامران نقوی بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں