ایرانی صدر اور انکے رفقاء کی مغفرت کیلئے سویٹ ہوم میں فاتحہ خوانی 

May 21, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی اور ان کے رفقاء کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے پاکستان سویٹ ہوم میں فاتحہ خوانی کا
 اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان سویٹ ہوم کے ننھے فرشتوں اور پریوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی اور ان کے رفقاء  کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کی جانب سے اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ ایران صدر ابراہیم رئیسانی ایک بہادر جرات مند رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی نمائندگی کی اور عالمی سطح پر اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی۔

مزیدخبریں