جوسز اور دیگر میٹھے مشروبات پر بجٹ میں 50فیصد ٹیکس عائدکیا جائے ،ماہرین صحت

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) جوسز اور دیگر میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اور دل، زیابیطس، گردوں اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہیں، ماہرین صحت نے ایک قرارداد منظور کی جس میں وزیراعظم، وزیر خزانہ اورچیئر مین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی صحت کو  انڈسٹری کے مفاد پر ترجیح دیں اور جوسز اور دیگر میٹھے مشروبات پر بجٹ میں 50فیصد ٹیکس عائد کریں تاکہ بیماریوں میں کمی آئے، یہ قرار داد پناہ کے زیر اہتمام مائرین صحت اور کولیشن پارٹنرز کے ساتھ ہونے والی پریس کانفرنس میں منظور کی گئی

ای پیپر دی نیشن