ہیٹ ویو کے پیش نظر عوام آنکھوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں،، ڈاکٹر واجد علی 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے چیف آف میڈیکل سروسز ڈاکٹر واجد علی خان نے کہا کہ گرمی کی شدید لہروں سے بینائی کے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں اس لئے عوام احتیاط کریں۔ انھوں نے پاکستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر عوام کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اپنی آنکھوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نیکہا ہے کہ  پاکستان کو مئی اور جون میں گرمی کی تین لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔تیسری لہر تین سے پانچ دن تک جاری رہ سکتی ہے جو آنکھوں سے متعلق مختلف مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن