قیمتیں بڑھنے سے  پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں 18 فیصد کمی

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ(سی آر ڈی)کے ایک حالیہ سروے میں دعوی کیا گیا ہے سگریٹ کی قیمتیں بڑھنے سے  پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں 18 فیصد کمی ظاہر کی گئی ہے جو عالمی ادارہ صحت (WHO) کی ٹیکس متعلق سفارشات کا اثر ہے ،سروے میں سگریٹ کی کھپت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، 15 فیصد جواب دہندگان نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ قیمتوں کی وجہ سے کمی کی ہے ۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے سروے میں بتایا گیا کہ یہ نتائج امید افزا ہیں تاہم پاکستان میں اب بھی دنیا کے سب سے سستے سگریٹ موجود ہیں۔ قیمتوں کا یہ  فرق سگریٹ نوشی کو موثر طریقے سے روکنے کے لیے مزید ٹیکس میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

ای پیپر دی نیشن

ٹنڈے گوشت

اماں کے گھر روزانہ دوپہر کے دو اور رات کے نو بجے ابا کی آواز آیا کرتی تھی ۔۔۔بیٹا ا کھانے کا ٹائم ہو گیا ہے سب ڈائننگ ٹیبل کے ...