برطانوی مسلم کمیونٹی کا الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کیلئے 55 لاکھ روپے کا عطیہ 

کلرسیداں(نامہ نگار)برطانیہ کے شہر ریڈچ کی مسلم کمیونٹی جامعہ مسجد نور کے سرپرست ملک محمد نصیر،رفاقت حسین اور ملک عرفان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کو 55 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ برطانیہ سے آئے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے دفتر کا دورہ کیا الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،صدر محمد توقیر اعوان اور امیر جماعتِ اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے تحت چلنے والے منصوبوں پر انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں صحت کے شعبے میں ایک جدید اور معیاری لیب قائم کر رہی ہے ۔ہماری دو ایمبولینس میں میڈیکل کیمپ چل رہے پیں۔صاف پانی پروگرام کے تحت کئی آبادیوں میں ہینڈ پمپ نصب کر چکے ہیں ۔الخدمت تحصیل جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن میں فلٹریش پلانٹ چلا رہی ہے ہم ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں،ریسکیو 1122 اور گرلز ہائی سکول کلرسیداں کے علاوہ پنڈی روڈ پر بھی عام افراد کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت کلرسیداں میں تقریباً 100 بچوں کو ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے۔ کلرسیداں،سکوٹ اور سرصوبہ شاہ میں ہمارے تین الخدمت سلائی مراکز کام کر رہے ہیں سلائی مشین تقسیم پروگرام اور وئیل چیئر تقسیم پروگرام بھی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے ذمہ داران حاجی ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،اکرام الحق قریشی اور نئیر جمال اکرم راجہ نے بھرپور معاونت پر مسلم کمیونٹی ریڈچ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن