دولتالہ سکھو(نامہ نگار )یونین کونسل جاتلی،جھونگل اور دیوی کے متعدد دیہات مسائل کی آماجگاہ بن گئے،تفصیلات کے مطابق گاؤںبھیر کلیال،بینس ،شیخ پور ،ڈھوک آہیرمیں پینے کے پانی کی شدید قلت سے علاقہ مکین پریشان،کوئی پرسان حال نہیں،دور دراز سے صاف پانی لانے یا پیسوں سے واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوگئے ،جھونگل گاؤں کے اکلوتے نجی بینک میں اے ٹی ایم مشین کوئی نہیں،صارفین کو ایمرجنسی میں پیسے نکلوانے کیلئے جاتلی اور ،دولتالہ اور بھنگالی جانا پڑتا،تمام دیہات میںگیس پریشر بھی نہیں،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے علاقہ میںوارداتیں معمول بن گئیں،سابق طالبعلم رہنماء سردار محمد حمزہ مغل اورعلاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے منتخب نمائندوں اور انتظامی افسران سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔