سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری سے غریبوں کے بچے رُل جائیں گے،طاہر صادق

فتح جنگ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق ضلع ناظم اٹک اورسابق ایم این اے میجرطاہرصادق نے پنجاب کے اندرتعلیمی اداروں کوپرائیویٹ کرنے کی پالیسی پرعمل درآمدکی اطلاعات پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے،انہوں نے کہاکہ عام آدمی مہنگائی اوربیروز گاری کے ہاتھوں پہلے ہی تباہی کے دہانے پرہے،اب تعلیمی اداروں کوپرائیویٹ کردینے کے فیصلہ سے عام غریب افرادکے بچوں کونجی شعبہ سے متعلق پرائیویٹ اداروں کے مالکان کے رحم وکرم کے سپردکردیا جائے گا، عام غریب دیہاڑی دارمزدور،جوگھرکایومیہ خرچہ چلانے سے قاصرہے،وہ اپنے بچوں کے پرائیویٹ سیکٹرمیں تعلیمی اداروں کے اخراجات کس طرح برداشت کرے گا،میجرطاہرصادق نے کہاکہ عام شہریوں کوتعلیمی اورطبی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن موجودہ حکمران ان سے یہ سہولیات بھی چھیننے پر تلے ہوئے ہیں،یہ عجیب حکومت ہے اوربڑے دلچسپ حکمران ہیں،کہ چندماہ پہلے کسانوں کوتباہ وبربادکرنے کیلئے یوکرائن سے گندم منگوانے کے اقدامات کیئے گئے،جوایک بڑے سیکنڈل کی شکل اختیار کرگیاہے،اوراس سکینڈل میں ملوث سابقہ اورموجودہ حکمران اس اہم ترین کیس کودبانے کے حربے اختیارکیئے جارہے ہیں،میجرطاہرصادق نے کہاکہ ووٹ کوعزت دو،کانعرہ لگانے والے اورمجھے کیوں نکالا،کاواویلاکرنے والے صرف اورصرف اقتدارکی خاطرخاموش ہوگئے،پوری قوم کوسختیوں،پریشانیوں ،ناکامیوں ،اوررسوائیوں کی دلدل میں دھکیل کراپنے اقتدارکے نشے میں مست ہونے والے اس ملک اورقوم کوکس طرح مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،انہوں نے کہاکہ اقربا پروری اورذاتی مفادات کے حصول کیلئے تمام ترسرکاری وسائل کوداوپرلگادیاگیاہے،پنجاب میں گڈگورنئس کانعرہ لگانے والے خطہ پوٹھوہارسے متعلق اضلاع میں بسنے والے عام لوگوں کے حالات کاجائزہ لینے کیلئے بڑی گاڑیوں اورایئرکنڈیشن دفتروں سے باہرآکرلوگوں سے پوچھیں، انتظامی ادارے محکمہ مال کے افسران اورپولیس حکام کس طرح دونوں ہاتھوں سے غریب لوگوں کولوٹ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملکی استحکام اورقومی بقا کیلئے قوم کوبلندشعورکامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحادکرناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...