عطاتارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

May 21, 2024 | 15:27

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج بھی سنبھال لیا۔سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور دیگر حکام نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن آمد پر خوش آمدید کہا اور امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے قومی ورثہ اورثقافت ڈویژن کی ذمے داری میرے لیے اعزاز اور اہم چیلنج ہے۔ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت انتہائی متنوع ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم جزو ہے، پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کی ثقافت، موسیقی اور ڈرامے کے ذریعے ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

مزیدخبریں