اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ پولیس کا میڈیکل الاونس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس کے علاج معالجے کی رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کمیٹی کے ممبر ہوں گئے اس کے ساتھ متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے،اے آئی جی جرنل کی جانب سے ملازمین کے میڈیکل الاونس اور کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں بڑا اضافہ
May 21, 2024 | 16:10