گرمی کی شدت میں اضافہ، گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز بڑھنےلگے

May 21, 2024 | 16:15

لاہورمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز بھی بڑھنے کا خدشہ سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ بیشترمریض رپورٹ ہونے لگے ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں گرمی کے اس موسم میں احتیاط لازم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھنے لگا لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بیماریاں بھی بڑھ گئی ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریض گیسٹرو اور ڈائریا کی شکایت سے رپورٹ ہونے لگے  جبکہ محکمہ موسمیات نےرواں ہفتے ہیٹ ویو کے پیش نظر درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔شہر لاہور میں گرمی کی لہر برقرار کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ محکمہ موسمیات کی اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔پروفیسر خالد محمود کہتے ہیں ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے چھتری یا سر پر کپڑا ضرور رکھیں بخار محسوس ہو تو ٹھنڈے پانی سے نہائیں اور تولیہ بھگو کر جسم پر لگائیں ، بدلتے موسم میں کھانے پینے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اس کے علاوہ گندے پانی اور ناقص کھانا بھی گیسٹرو کی بڑی وجہ ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں۔، ہیضہ، قے ، اور پیٹ درد گیسٹرو کی علامات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں،شہری گرمی سے بچنے کے لیے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلے۔

مزیدخبریں