چیئرمین سینیٹ ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ایران پہنچ  گئے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ بھی کیا،ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہار ِتعزیت کیا۔قائم مقام صدر نے  ایرانی صدر کے انتقال پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہارکیا ،انہوں نے کہا پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر غمزدہ ہے ، ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ایرانی صدر کی وفات عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے ،صدر ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان ، عالم اور پاکستان کے عظیم دوست تھے ،صدر ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی۔قائم مقام صدر نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدم سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ادبی روابط پر مبنی بہترین تعلقات ہیں.دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن