تفصیلات چھپانےپرنا اہلی سے متعلق کیس،عمران خان کیخلاف درخواست مسترد

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تفصیلات چھپانےپرنا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درخواست مسترد کردی.لارجر بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس ناقابل سماعت قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 2 ججز کا فیصلہ درست قرار دے دیا .جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا فائل میں ایک بند لفافہ ہے وہ کھولیں، اس مقدمے سے متعلق دو ججز کا فیصلہ ہے. دو ججز درخواست ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج ایک اور مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید ، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجہ خرم نواز، سیف اللہ نیازی ، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

علاوہ ازیں آزادی مارچ کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عمران خان، زرتاج گل اور اسد عمر سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن