اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص بھائیوں جیسا دوست کھو دیا، پوری پاکستانی قوم ایران کیساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےصدرابراہیم رئیسی رحلت فرماگئےہیں. ابراہیم رئیسی ورفقاکےانتقال پرپاکستانی قوم ایرانی عوام کےغم میں شریک ہے۔انھوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی نےپاکستان سےدوستی اوربھائی چارےکےعزم کااظہارکیا، ابراہیم رئیسی کی پاک ایران تعلقات اور خطے کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. اللہ تعالیٰ ڈاکٹرابراہیم رئیسی اوررفقاکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ڈاکٹررئیسی جیسا مخلص بھائیوں جیسا دوست کھودیا، پوری پاکستانی قوم ایران کیساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران تعلقات،علاقائی تعاون کےفروغ کیلئےصدررئیسی کی خدمات یادرکھی جائیں گی. ڈاکٹرابراہیم رئیسی کادورہ دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط کرنےکیلئےاہم سنگ میل تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی صدرکےدورہ پاکستان کےدوران عوام کیساتھ گزرےشاندارلمحات ہمیشہ یادرکھےجائیں گے اور عزم کرتے ہیں مرحوم ابراہیم رئیسی کےپاک ایران تعلقات کی مضبوطی کےوژن کوجاری وساری رکھیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کےمرحوم صدرگزشتہ ماہ پاکستان کےدورےپرآئےتھے. صدرابراہیم رئیسی کادورہ پاکستان انتہائی شانداراور تاریخی تھا۔