کراچی : ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس نافذ ہونے کا امکان ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے سیلز ٹیکس سے دوائیاں قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر ادویات پر سیلز ٹیکس نافذ ہونے کا امکان ہے.وفاقی حکام نے بتایا کہ دوائیاں پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی۔ماہرین نے زور دیا کہ صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس کے ذریعےدوائیاں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ضروری ادویات کے علاوہ دیگر کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں. دوائیوں کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا۔