اپریل میں بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ جبکہ مختصر مدت کے قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024 کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 28 ہزار 416 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 21.3 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اپریل کے اختتام تک بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23 ہزار 429 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ کے مقابلے میں اپریل میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے اختتام تک بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کا حجم 27 ہزار 282 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 38.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 19ہزار 695 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ کے مقابلے میں اپریل میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے اختتام تک بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12 ہزار 28 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 0.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ اپریل میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12 ہزار 111 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ کے مقابلے میں اپریل میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ
May 21, 2024 | 23:44