وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل کرنے کاحکم جاری کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بزنس مین کمیونٹی نے ملاقات کی .ملاقات میں پالیسی سازی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔مختلف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں نے تجاویز اور مسائل بیان کیے،مریم نواز نے اس موقع پر کہا پنجاب کے ہر شہر میں نیچرل بزنس کلسٹر قائم کرنےکیلئے کوشاں ہیں۔لاہور میں فارما انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے تمام تر سہولتیں اور رعاتیں دیں گے.سیلیکان سٹی کی طرف سے نوازشریف آئی ٹی سٹی کیلئے رابطے کیے جارہے ہیں.لاہور میں پہلی انٹرنیشنل لیول فش مارکیٹ قائم کررہے ہیں۔رنگ روڈ پر ہول سیل مارکیٹیں شفٹ کرنے کا جائز ہ لیا جائے گا.ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ میں فارما انڈسٹری سے مشاورت کو ترجیح دی جائے گی.مون سون کے بعد لاہور میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت شروع ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا 100ارب روپے کا پراجیکٹ لائیں گے، کوئی گلی کچی نہیں رہے گی.بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی،ای بائیک پالیسی لارہے ہیں. بزنس کو پروموٹ کریں گے۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی نے کہا ن لیگ کی حکومت کو اپنی ہی حکومت سمجھتے ہیں. بھرپور تعاون کریں گے.انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے مریم نواز کا ویژن بہت اعلیٰ ہے۔بزنس کمیونٹی نے مزید کہا لاہور میں روہی نالے سے قصورتک امن و امان کی صورتحال ابتر ہے. بہتری پر توجہ دی جائے.ہال روڈ میں تجاوزات اور فائرنگ کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل کرنے کاحکم
May 21, 2024 | 23:53