حضرت پیر سید نورالحسن شاہ بخاریؒ 30 جنوری 1889کو حضرت کیلیانوالہ شریف کی خوش نصیب بستی میں حضرت پیر سید غلام علی شاہ بخاریؒ کے گھر پیدا ہوئے کون جانتا تھا کہ کل کلاں یہ بچہ شمس العارفین سراج السالکین کے لقب پائے گا اور دنیا اس کی دیوانی ہو جائے گی جس کی ایک نگاہ کرم نوشتہ تقدیر بدل دے گی جو لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرے گا جس کے چشمہ فیض سے ایک عالم سیراب ہو گا۔
پیر سید نورالحسن شاہ بخاریؒ کی تاریخ وصال 21 نومبر 1953 ہے۔ تاجدار تصوف و روحانیت کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 22-23 نومبر کو آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں آپ کے لخت جگر اور سجادہ نشین الحاج پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری کی زیر سرپرستی اور پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کی زیر نگرانی منعقد ہوں گی۔
مولانا محمد اکبر نقشبندی