”منی بدنام ہوئی“ مقامی تھیٹر میں انجمن شہزادی کے رقص پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Nov 21, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کلچرل رپورٹر) ناز تھیٹر میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گذشتہ رات ناز تھیٹر پر جب اداکارہ انجمن شہزادی نے بھارتی گانے ”منی بدنام ہوئی“ پر رقص شروع کیا تو ناز تھیٹر کی گیلری میں بیٹھے سات آٹھ نوجوانوں نے سٹیج پر شیشے کی بوتلیں اور انڈے پھینکنے شروع کر دیے جس پر سکیورٹی کے عملے نے انہیں منع کیا اور انہیں زبردستی اٹھا کر ہال سے باہر لے گئے جس پر انہوں نے سکیورٹی کے عملے پر اسلحہ تان لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ اداکارہ انجمن شہزادی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناز تھیٹر پر ڈرامہ ”مست مست دو نین“ میں لوگ میری پرفارمنس بہت پسند کر رہے تھے۔ میری مقبولیت میرے حاسدین سے برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے میرے گانے کے دوران ہنگامہ کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان ہنگاموں سے ڈرنے والی نہیں۔
مزیدخبریں