فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزوں کی ڈیل سےلاتعلقی کا اظہار کردیا ہے

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں رشوت کا الزام مسترد کر دیا ہے. صدر سرکوزی نے کہا کہ ان کا آبدوزوں کی ڈیل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، انہیں اس تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فرانس کے سابق وزیراعظم ڈومینک وی ویلپاں نے کہاکہ آبدوزوں کی پاکستان کو فروخت سے مالی فوائد حاصل کرنے والوں سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔ دوسری جانب فرانس کے صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دوہزار دو میں ہونے والے بم دھماکے میں گیارہ فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت میں صدر کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر سرکوزی کا اس معاملے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، بیان میں ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا گیا کہ فرانسیسی حکومت آبدوز سکینڈل کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن