قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں، ریفارمڈ جی ایس ٹی ٹیکس نیا ٹیکس نہیں بلکہ پہلے سے جاری ٹیکس میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے یہ باتیں لالہ موسیٰ میں نیوزکانفرنس کے دوران کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چینی کی کبھی قلت نہیں ہوئی۔وفاق نے پنجاب کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے معاملے میں صوبائی حکومتیں ناکام ہوئی ہیں۔ایک سوال پر وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری مالیات اور چاروں صوبائی سیکرٹری خزانہ نے اکتوبرمیں سیلز ٹیکس کی سمری پردستخط کئے تھے۔ اس میں صوبہ سندھ کے بعض تحفظات تھے دیگر تینوں صوبے راضی تھے۔ سندھ کے تحفظات دورکرنے کے بعد یہ جی ایس ٹی کا معاملہ کابینہ اور پھر پارلیمان میں گیا۔

ای پیپر دی نیشن