سعودی حکام نے ححج کے دوران بدانتظانی سے متاثر ہونے والے پچیس ہزارحجاج کو دو سو پچاس ریال فی کس واپس کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

Nov 21, 2010 | 17:26

سفیر یاؤ جنگ
یہ یقین دھانی سعودی عرب کے وزیر حج فواد الفارسی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو ملاقات کے دوران کرائی ہے۔ ملاقات میں منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کو خیموں کے حصول میں مشکلا ت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ فواد الفارسی نے حامد سعید کاظمی کو متاثرہ پاکستانی حجاج کو دو روز کے اندر دو سو پچاس ریال فی حاجی واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حجاج کرام کو یہ رقم چیک کے ذریعے واپس کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر کی درخواست پر حامد سعید کاظمی سعودی عرب میں مزید دو روز قیام کریں گے۔ ادھر وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حجاج کرام کو پیش آنے والی مشکلات پر بہت افسوس ہے۔ پاکستانی حکومت رقم کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کو مجبور نہیں کرسکتی تاہم ان کا کہنا تھا کہ تعاون پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
مزیدخبریں