صدر آصف زراری مائیک مولن کو لکھے گئے میمو سے لاعلم تھے۔ منصوراعجاز

Nov 21, 2011 | 11:23

سفیر یاؤ جنگ
حسین حقانی کے مائیک مولن کو مبینہ میموکے معاملے نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے اور اس معاملے کے اہم ترین محرک پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز نے صدر آصف علی زرداری کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔ اپنےتازہ بیان میںمنصوراعجاز کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اس خط کے مندرجات سے قطعی لاعلم تھے البتہ یہ ممکن ہے کہ انہوں نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد آنے والے دباؤ کا ذکر حسین حقانی سے کیا ہو۔منصوراعجاز نے حسین حقانی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر میمو کی صداقت کے حوالے سے ان پر بہتان لگایا گیا تو وہ نیویارک، لندن اور سوئٹزرلینڈ کے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی جریدے فنانشل ٹائم میں لکھے گئے آرٹیکل میں منصور اعجاز نے کہا تھا کہ صدر زرداری نے ایک سفارتکار کے ذریعے انہیں میمو لکھ کر مائیک مولن کو بھیجنے کا کہاتھا جس میں صدر نے فوج کے خلاف امریکہ سے مدد طلب کی تھی۔
مزیدخبریں