پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھاکہ حکومت نے انہیں مستقل کرنے کے بجائے دسمبر سے برطرف کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جو وہ کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ مردم شماری کے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی برطرفی کے احکامات واپس لیے جائیں اور انہیں مسقل کیا جائے بصورت دیگر وہ سخت احتجاج اور خودسوزی پر مجبور ہو جائیں گے۔