آئی ایس آئی کو معلومات دینے کا الزام سابق بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کےخلاف فیصلہ 7دسمبر کو سنایا جائے گا

Nov 21, 2011

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی عدالت سابق سفارت کار مادھوری گپتا کے خلاف سات دسمبر کو فیصلہ سنائے گی، مادھوری گپتا پر آئی ایس آئی کو حساس ترین معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا اور مادھوری گپتا اسلام آباد مےں سفارت کار کے طور پر تعینات تھیں۔ نیو دہلی پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مادھوری گپتا کے خلاف سرکاری رازوں کے افشا کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ سرکاری رازوں کے افشا کے مقدمے مےں زیادہ سے زیادہ سزا 14سال قید ہے، مادھوری گپتا نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہےں۔ متعلقہ معلومات حساس نہیں تھیں وہ تو انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہےں۔ ایڈیشنل جج پون کمار نے ہفتے کو کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو سات دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزیدخبریں