وزیراعلیٰ نے 3 گھنٹے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،
لاہور(خصوصی رپورٹر) شہبازشریف نے اپنی سابقہ روایت کے مطابق اتوار کے روز علی الصبح شہر کے مختلف حصوں کا تین گھنٹے سے زائد دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے دورے کا آغاز کینال روڈ کے توسیعی منصوبے اور اختتام ملتان روڈ کے منصوبے پر باقی ماندہ ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پر کیا۔ نہر سے جلو پارک تک زیر تعمیر سڑک کے معائنے کے علاوہ جلو پارک میں ہارٹیکلچر کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ جگہ جگہ شہریوں نے ان کا ہاتھ ہلاکر خیرمقدم کیا، وزیراعلیٰ بھی ہاتھ ہلاکر جواب دیتے رہے اور مختلف مقامات پر ان سے بات چیت بھی کی۔ جلو پارک میں سیر کے لئے آئے نوجوان وزیراعلیٰ کو صبح سویرے اپنے درمیان پا کر ششدر رہ گئے اور موٹرسائیکلوں سے اتر کر وزیراعلیٰ کے قریب آگئے اور ”شہباز شریف زندہ باد، خادم پنجاب زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ ملتان روڈ پر ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے دوران ایک معمر شخص وزیراعلیٰ کو دیکھ کر سائیکل سے نیچے اتر آیا اور دونوں ہاتھ بلند کرکے دعا دیتے ہوئے کہا کہ ”اللہ لمبی حیاتی دے“۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ٹریفک رواں دواں رہی۔