مسلم لیگ ن کے جلسوں میں یونیفکیشن بلاک کے ارکان بھی شامل ہونگے

Nov 21, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی بھرپور شرکت کے بعد مسلم لیگ یونیفکیشن کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ جلسوں میں وہ بھی اپنے ساتھیوں سمیت شامل ہونگے۔ امکان ہے گوجرانوالہ کے24 نومبر کے جلسہ عام میں سیالکوٹ سے ایم پی اے اور پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ یونیفکیشن ڈاکٹر طاہر علی جاوید بھی شرکت کرینگے۔ مسلم لیگ یونیفکیشن بلاک کے متعدد ایم پی ایز کو آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔
مزیدخبریں