بک شیلف .... انسائیکلوپیڈیا اقوالِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ .... ترتیب: سید نوید عباس

Nov 21, 2012

مراسلات

فاتح خیبر، شیر خدا، داماد مصطفیٰ حضرت علی کرم اللہ وجہہ علم اور حلم کے پیکر تھے۔ آپ کی تلوار تسلیم شدہ اور آپ کے علم کے چرچے کرہ ارض پر زبان زدعام ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ۔ خود جید صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم و اجمعین مشکل امور کے حل کےلئے حضرت علیؓ سے رجوع کرتے۔ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی احادیث آپ سے روایت کی جاتی ہیں۔ آپ کے فتوے اور فیصلے اسلامی علوم کے جواہر ہیں۔ ایک ہزار سال قبل سیدالرعدی نے آپ کے خطبات، فرامین، نصائح، ضرب الامثال اور دیگر علوم کو مرتب کرکے نہج البلاغتہ ترتیب دی۔ سید نوید عباس کی مرتبہ زیر تبصرہ کتاب ”انسائیکلو پیڈیا اقوال حضرت علی کرم اللہ وجہہ“ آپ کے فرمودات پر مبنی ہے۔ جن میں دینی علوم، ضابطہ اخلاق، علم المدن، علم البدیع و مانی، ہدایت، سیاست وغیرہ شامل ہیں۔ اس کتاب کو ہر گھر اور ہر لائبریری کی زینت ہونا چاہئے۔ کتاب کی ضخامت 424 صفحات، قیمت 1000 روپے اور ملنے کا پتا بک ہوم، بک سٹریٹ، -46 مزنگ روڈ لاہور، فون: 042-37231518 (تبصرہ .... محمد شفیق سلطان)

مزیدخبریں