اسلحہ برانچ شیخوپورہ ....کچھ علاج اس کا بھی ....؟

مکرمی! چیف جسٹس آف پاکستان‘ وزارت داخلہ‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ‘ وزیراعلیٰ‘ ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او شیخوپورہ کی توجہ اسلحہ برانچ شیخوپورہ کے انتہائی طاقتور اور ”ذمہ دار“ عملہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ ایک شہری اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے ایک سال قبل ”قطار میں لگا“ تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فارم کے ساتھ لگائیں اور وہ ایک سال سے اسلحہ برانچ کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے لیکن اسلحہ برانچ کا عملہ اس قدر ”ثابت قدم“ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ ایسے ہی اہلکاروں کے رویہ سے تنگ کئی شہری کہتے ہیں ”لعنت بھیجو‘ خجل خواری سے بچو اور بغیر لائسنس ہی اسلحہ رکھ لو“ جس کی ساری ذمہ داری اسلحہ برانچ کے اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے اور ان کے رویہ سے 2 نمبر اور جعلساز لوگوں کو شہ ملتی ہے۔ لہٰذا ڈی سی او سے گزارش ہے کہ شہریوں کو خجل خواری سے بچایا جائے اور اسلحہ برانچ کے عملہ کا قبلہ درست کیا جائے۔
(شاہ نواز تارڑ‘ لاگر‘ شیخوپورہ 0300-8859572)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...