مکرمی!عربی زبان و بیان کے مستند عالم اور بزرگ استاد نے چالیس سال سے زائد عرصہ درس و تدریس میں صرف کیا ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والا سارا پیسہ اپنے سات بچوں بچیوں کی شادی پر صرف کیا اور مقروض بھی ہو گئے ان کی خواہش ہے کہ ان کی خدمات سے کوئی بھی کالج یونیورٹی یا عرب ملک کا سفارت خانہ استفادہ کر لے تاکہ وہ اپنی نیک کمائی سے قرض ادا کر سکیں مجھے بھی ان کے تلامذہ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے ایسی قیمتی ہستی کے علم سے فیض یاب ہونے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔
(حافظہ قاریہ روبینہ0300-4676674)