مکرمی!آرٹس ایجوکیٹرز کی بھرتی ہوئے تقریباً ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔ بعد ازاں بھرتی پر بین لگا دیا گیا۔ پچھلے سال حکومت پنجاب نے ایجویکٹرز کی بھرتی کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دی۔ جس کے تحت 50فیصد سائنس اور50 فیصد آرٹس ایجوکیٹرز کی بھرتی ہو چکی یہ خوش آئند ہے۔ لیکن ابھی تک آرٹس ایجوکیٹرز کی بھرتی کی باری نہیں آئی۔ ایک عام سی اطلاع ہے کہ آٹس ایجویکٹرز کی بھرتی نہیں ہو رہی بلکہ چپ سادھ لی گئی ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت کی ٹرم پوری ہونے کو ہے۔ اس صورتحال سے آرٹس کے تعلیم یافتہ بی اے، ایم اے پاس بے رورز گار مرد وخواتین میں مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ہے چونکہ آرٹس ایجویکٹرز کی بھرتی ہوئے تقریباً ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔ بھرتی پر پابندی کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹرینڈ تعلیم یافتہ مرد و خواتین اوور ایجڈ ہو گئے ہیں۔ لہذا آپ سے اپیل ہے کہ اوورایجڈ تعلیم یافتہ مرد و خواتین کی حالت پر ترس فرماتے ہوئے پابندی کی مدت کے برابر عمر میں رعایت دیکر اور شہریوں کے مقابلہ میں دیہاتی ایجوکیٹرز کیلئے بھرتی میرٹ میں نرمی فرما کر آرٹس ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کے احکامات صادرفرمائے جائیں تاکہ مذکورہ بالا شکوک وشبہات و خدشات زائل ہوں اوریہ لوگ باروز گار ہو کر زندگی کے قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔
(شہناز اختر زوجہ محمد اشرف تیجا بمقام ڈاکخانہ چوک نمبر451 ج۔ ب تحصیل و ضلع جھنگ )