حق کی صدا یاحسینؓ ہے
توحید پہ فدا یاحسینؓ ہے
نماز کی بقاءیاحسینؓ ہے
دین کی ردا یاحسینؓ ہے
دلِ نبی کا چین یاحسینؓ ہے
ہر طرف یاحسینؓ یاحسینؓ ہے
فرزندبو تراب یاحسینؓ ہے
خلد کا نواب یاحسینؓ ہے
حیات کا نصاب یاحسینؓ ہے
لاجواب لاجواب یاحسینؓ ہے
نبی کی جاں یاحسینؓ ہے
کتنا ذیشان یاحسینؓ ہے
عکس قرآن یاحسینؓ ہے
زندہ تیرا نام یاحسینؓ ہے
عامر کا سلام یاحسینؓ ہے
(عامر عباس عامر بسال)