کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق گورنر تاثیر کے قتل کے الزام میں کال کوٹھڑی میں بند غازی ممتاز قادری کا السر، سینے میں انفیکشن اور درد کی وجہ سے 10کلو وزن کم ہو گیا۔ امت کے مطابق وکلا کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔ بھائی دلپذیر اعوان نے بتایا انکا زیادہ وقت قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر پڑھتے گزرتا ہے۔ مولانا حنیف قریشی نے کہا مستند ڈاکٹر سے علاج نہ کرایا گیا تواحتجاج پر مجبور ہونگے۔