کراچی (کامرس رپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر قاضی عبدالمقتدر نے ڈی ایٹ کے مرکزی بینکوں کے تعاون کے حوالے سے ڈی ایٹ ممالک میں شمولیتی (inclusive) معاشی نمو کو فروغ دینے کے لیے چار اہم پہلو ¶ں کا خاکہ بیان کیا ہے۔منگل کے روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ”سینٹرل بینکس مانیٹری اینڈ فنانشل کوآپریشن فار پروموٹنگ انکلوسو اکنامک گروتھ ان ڈی ایٹ کنٹریز“ کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈی ایٹ ممالک کے اندر نئے معاشی نظام میں نمو کو پائیدار بنانے اور تجارت اور سرمائے کے بہا¶ کے ذریعے تعاون میں اضافہ کرنے پر غوروخوض کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی سست بحالی کے باوجود ڈی ایٹ کی معیشتوں میں نمایاں نمو دیکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ کی معیشتیں تیز رفتاری سے نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہیں اس لیے مرکزی بینکوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ درست مانیٹری پالیسیوں اور معاشی انتظام کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ قریبی اقتصادی اور مالی اتحاد قائم کرنے کے لیے کام کریں۔
ڈی ایٹ کی معیشت نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے: عبدالمقتدر
Nov 21, 2012