آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹیم سڈنی سکسرز نے عمر اکمل سے معاہدہ منسوخ کر دیا

Nov 21, 2012

سڈنی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجازت دئےے جانے کے باوجود آسٹرےلوی بگ بےش کی ٹےم سڈنی سکسرز نے عمر اکمل سے معاہدہ منسوخ کردیا۔ آسٹرےلوی بگ بےش کی ٹےم سڈنی سکسرز کے اعلامیہ کے مطابق عمراکمل کا آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پانچ میچز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ کی اجازت سے عمر اکمل صرف ایک یا دو میچ ہی کھیل سکتے تھے ان وجوہات کی بناءپر سڈنی سکسرز نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ بگ بیش انتظامیہ نے م¶قف اختیار کیا کہ پاکستان نے عمر اکمل کو ایک میچ کھیلنے کی اجازت دی جو ناقابل قبول ہے۔ عمر اکمل نے کہا ہے کہ دورہ بھارت میں قوم کو جیت کا تحفہ دینے کا عزم رکھتے ہیں‘ کھلاڑیوں میں مکمل یکجہتی اور اتفاق ہے جس کی وجہ سے ٹیم مضبوط ہو رہی ہے، آسٹرےلوی بگ بےش نہ کھےلنے کا کوئی دکھ نہےں ،بھارت کےخلاف سےرےزکی بہتر تےاری ہوسکے گی ۔ایک انٹرویو کے دوران عمراکمل کا کہنا تھا کہ بھارت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اور قوم کو مایوسی کی بجائے جیت کا تحفہ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ ٹریننگ کیمپ میں تربیت پر بھی خاص توجہ دیکر کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ آسٹرےلوی بگ بےش نہ کھےلنے کا کوئی دکھ نہےں، بھارت کےخلاف سےرےزکی بہتر تےاری ہوسکے گی۔

مزیدخبریں