میا نمار کے صدر کا 12 وزراتوں کو خورد برد کی گئی رقم واپس کرنے کا حکم

Nov 21, 2012

سنیگری (اے ایف پی) میانمار کے صدر نے ایک درجن سے زائد وزارتوں کو حکم دیا ہے کہ اپنے عملہ کی جانب سے خورد برد کئے گئے لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کا انتظام کریں۔ میانمار دنیا کے بدعنوان ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے دو رس اہمیت کے حامل اقدامات اٹھا رہی ہے صدر نے یہ حکم آڈیٹر جنرل کی اس رپورٹ کے بعد دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 وزارتوں نے فنڈز کا غلط استعمال کیا اور 2011-12 کے دوران سرکاری خزانے سے 65 ملین ڈالر کی رقم خرد برد کر لی گئی۔

مزیدخبریں