مری: آرمی پبلک سکول کے ہاسٹل میں گیس بھر گئی، 4ملازم جاں بحق

Nov 21, 2012

مری (نوائے وقت رپورٹ) مری میں واقع آرمی پبلک سکول گلڈنہ کے ہاسٹل میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں 4ملازم جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مری میں واقع آرمی پبلک سکول گلڈنہ کے ہاسٹل میں گیس لیکج ہونے سے چارملازمبے ہوش ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی رپورٹ تھانہ مری میں درج کرا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں