براڈویل شرمسار اور جرم کی خلش محسوس کرتی ہے، بھائی

Nov 21, 2012

 واشنگٹن (اے ایف پی) ڈیوڈ پیٹریاس کی محبوبہ براڈویل کے بھائی نے کہا ہے کہ براوڈویل کے اندر جرم اور شرم کے احساسات پائے جاتے ہیں۔ سٹیفن کرنز نے پیپلز میگزین کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمسار اور نادم ہے اور وہ اپنے شوہر اور خاندان کو پہنچنے و الے دکھ درد پر جرم کی خلش محسوس کرتی ہے اور ذمہ داری محسوس کرتی ہے کہ اس نے غلطی کی۔ رپورٹ کے مطابق براڈویل نے سابق صدر بل کلنٹن کے سابق پریس سیکرٹری کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ڈی ڈی مائیرز نے سیکس سکینڈل میں بل کلنٹن کے لئے کام کیا تھا۔

مزیدخبریں