بدعنوانی کے الزام میں کروشیا کے سابق وزیراعظم کو 10 سال قید

زغرب (آن لائن) کروشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم ایوو سنادر کو بدعنوانی کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنادر نے دو ہزار آٹھ میں ہنگری کی ایک کمیٹی سے پانچ ملین یورو رشوت وصول کی علاوہ ازیں اس نے آسٹریلوی بینک سے بھی رقم وصول کی، سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے الزام میں سزائے قید سے آئندہ سال جولائی میں کروشیا کی یورپی یونین میں شرکت پر کئی سوالات جنم لے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...