لاہور (سپیشل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ نواز بدر سیکرٹری جنگلات کو ڈی جی وائلڈ لائف کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ چوہدری اقبال احمد ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کے تبادلے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں وہ اسی پوسٹ پر کام کریں گے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام نے گریڈ20کے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات کردیئے ہیں۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ شکیل احمد کو چیف انجینئر ڈیزائن انکے پیش رونعیم الدین کو پروجیکٹ ڈائریکٹر فلڈ جبکہ چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹریکشن میاں محمد ارشد کو ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔