کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے: پی ایم اے

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ایم اے لاہور کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر محمد تنویر انور پی ایم اے ہا¶س میں ہوا۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعہ کوئٹہ میں اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر صاحبان پر ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی اور اسے معاشرے کے انتہائی پڑھے لکھے اور حساس طبقہ کو طاقت کے ذریعہ کچلنے کا شرمناک واقعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ جو حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو جائے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رہتا اور سپریم کورٹ بھی اپنے فیصلہ میں بلوچستان حکومت کی ناکامی کی نشاندہی کر چکی ہے۔ اجلاس میں پی ایم اے بلوچستان سے انسانیت اور اپنے پیشہ کے تقاضوں کے مدنظر ایمرجنسی سروسز بحال رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...