لاہور (کامرس رپورٹر) سول سروسز اکیڈمی سے چالیسویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکاءپر مشتمل پروبیشنری افسروں کے 14 رکنی وفدنے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کا دورہ کیا۔ سمیڈا کے چیف نے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں سمیڈا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارہ 1998 ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ اس وقت مجموعی طور پر 1,732.69 ملین روپے کے 17 منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے فنڈز حاصل کئے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوں میں 907.55 ملین روپے کی رقم صنعتی ترقی کیلئے کام کرنے والے ان نجی اور سرکاری اداروں نے فراہم کی ہے ۔فاروق عدیل نے قومی معیشت کی ترقی کیلئے سمیڈا کے کردار کو سراہا۔ وفد میں محمد عاصم، عابدہ مریم، آمنہ شاہ، عارف اللہ اعوان، عائشہ سلیم ملک، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، محمد احسن طاہر، محمد دانش، محمد عمیر، محمد عمر محمود بٹ، رشید، سید محمد رضا نقوی، وسیم اور مقبول علی شامل تھے۔
سمیڈا کے 17 منصوبوں پر کام جاری‘ 1732 ملین روپے لاگت آئے گی
Nov 21, 2012