”مجھے رکنیت کے خاتمہ کا کوئی خوف نہیں“ نور عالم ‘یاسمین رحمان نے چیف جسٹس کے بارے میں الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیئے

اسلام آباد ( آئی این پی) قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کی ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کےلئے قرارداد کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نور عالم پھٹ پڑے، نور عالم نے اس وقت اجلاس کی صدارت کرنے والی پینل آف چیئر کی رکن یاسمین رحمان پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایوان کو بلڈوز کیا ہے۔ نور عالم نے اس دوران چیف جسٹس کے بارے میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے جنہیں یاسمین رحمان نے کارروائی سے حذف کرا دیا، نور عالم نے اس پر بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی اسمبلی رکنیت کا خاتمہ کا کوئی خوف نہیں چاہے چیف جسٹس میری رکنیت ختم کر دیں۔ یاسمین رحمان نے کہا کہ یہ چیئر کی صوابدید ہے کہ وہ غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن