لاہور+ گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں110 ارب روپے جھونکنے کے باوجود ملک کے تمام صوبے آگ میں جل رہے ہیں۔ پی آئی اے، ریلوے اور سٹیل ملز سمیت تمام اداروں کی تباہی کا سبب حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ اور تنویر اشرف کی جانب سے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خرم دستگیر خان، عمران خالد، عبدالرﺅف مغل، ملک امین، شیخ ثروت اکرام، حاجی سعید، میجر (ر) انجم، سےٹھ محبوب عالم، باسط اکرام، حاجی محمدنذےر، فضل الرحمان بابر، فےاض بٹ، اکرام لون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ تاجر برادری ووٹ کا استعمال کر کے لٹیروں کو ایسی عبرتناک شکست سے دوچار کرے کہ آئندہ عوامی نمائندگی کا سوچنے کی بھی جرا¿ت نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے ”زر بابا ” اوران کے چالیس چوروں نے ملکی خزانے کے ساتھ مال مفت دل بے رحم کا سلوک کرتے ہوئے جو غدر مچایاہے اس نے غریب طبقے کو خودکشیوں اور نوجوانوں کو سڑکوں پر ایڑیاں رگڑنے پر مجبورکردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر احتساب کا ایسا نظام قائم کرے گی کہ تمام لٹیروں اور ڈاکو¶ں کو قوم کا ہضم کیا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا۔ آصف علی زرداری کی اجازت سے ڈرون حملوں کے ذریعے نہتے پاکستانیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، ملک میں بجلی، مہنگائی،لاقانونیت کے ڈیرے ہے، کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کا راج ہے اور بلوچستان میں شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ مشرف دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ مشرف کے دور میں انکے دادا کے انتقال پر ان کو اپنے خاندان میں میرے سوا کندھا دینے والا کوئی نہ تھا۔ میاں صاحب اپنی بیٹیوں کی شادی میں شریک ہو کر ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ نہ رکھ سکے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر مہنگائی، بیروزگاری،کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلا کر ملک کو قائداعظمؒ کا پاکستان بنائے گی۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ شہباز شریف گوجرانوالہ آکر فلائی اوور کی تعمیر کا افتتاح کرےں اور صنعتکاروں کے مسائل جلد حل کر دئیے جائے گے۔ قبل ازےں حمزہ شہبازشریف نے حلقہ پی پی 92 میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میںپارٹی رہنما¶ں سے ملاقات کی۔ سعیدہ شاہین، شوکت منظور، اشرف انصاری اور دیگر قائدین جماعت موجود تھے -حمزہ شہباز نے کہاکہ نوجوان پارٹی کی اصل طاقت اور قافلے کاہراول دستہ ہیں۔ مخالف سیاسی پارٹیاں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے خائف ہوکر گھٹیا الزام تراشی، کیچڑ اچھالنے کی سیاست کر رہی ہیں۔ ضمنی الیکشن کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مستحکم ہے۔
کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثےت رکھتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیررسمی ملاقات کے دوران نمائندہ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک انتہائی مشکلات سے گزر رہا ہے، اس وقت ایک ٹولہ ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔
”زر بابا“ اور انکے چالیس چوروں نے غرباءکو خودکشیوں پر مجبور کر دیا: حمزہ شہباز
Nov 21, 2012