سلمان بشیر سے شبیر شاہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حل پر تبادلہ خیال

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت مےں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر سے فر یڈم سربراہ شبیر احمد شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات مےں مسئلہ کشمیر کے مختلف داخلی اور خارجی پہلوﺅں پر گفت وشنید کی گئی ۔اس موقع پر سلمان بشیر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشےا میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے لیکن تنازعہ کشمیر جنوبی ایشےا میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی راہ میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہے اور جب تک تنازعہ کشمیر کا کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل نہیں نکالا جا تا۔ جنوبی ایشا میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کشمیر یوں کے حق خودارادیت کا احترام کر تا ہے اور سمجھتا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نے کا پورا حق دیا جانا چاہئے۔ شبیر شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرایک سیاسی مسئلہ ہے اور ہم چا ہتے ہیں کہ اس کا حل سیاسی طور پر ہی نکلا جا ئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...