لندن (آن لائن) سینئیر برطانوی وز یر برائے دفتر خارجہ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف الیکشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان کا الیکشن کمشن شفاف الیکشن کرانے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانا چا ہتے ہیں۔